میں اپنا کرایہ کیسے ادا کروں؟
آپ براہ راست ڈیبٹ (Debit) یا مستقل حکم (Standing Order) تشکیل دے سکتے ہیں – برائے مہربانی 08452701088 پر رابطہ کریں اور فنانس ڈیپارٹمنٹ (شعبہ مالیات) سے عملے کے رکن سے بات کرنے کے لیے کہیں۔ ہم ترجمانی کی سہولیات کا بندوبست کر سکتے ہیں اگر آپ کو ان کی ضرورت ہے۔
متبادل کے طور پر ہم آپ کو ایک ‘Allpay’ کارڈ جاری کر سکتے ہیں۔ اس کارڈ کے ساتھ آپ اپنا کرایہ نقد رقم، چیک، یا ڈیبیٹ کارڈ کے ساتھ پے پوائنٹ، پوسٹ آفس بذریعہ ٹیلی فون یا ان کی انٹرنیٹ سائٹ پر ادا کر سکتے ہیں۔ Allpay آپ کو ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے بھی ادائیگی کرنے دیتا ہے۔
آپ اپنا کرایہ آن لائن یا بذریعہ چیک، نقد رقم یا اپنے موبائل فون کے ذریعے بھی ادا کر سکتے ہیں۔
اگر آپ ہاٶسنگ بینیفٹ کلیم کر رہے ہیں، برائے مہربانی یقینی بنائیں کہ آپ ہاٶسنگ بینیفٹ کے محکمے کے ساتھ بلا تاخیر نبٹتے ہیں تاکہ وہ آپ کی ادائیگیاں شیون ہاٶسنگ گروپ کے ساتھ تشکیل دے سکیں۔ یہ چار ہفتہ وار بقایاجات میں ہمیں ادا کی جاتی ہیں۔
ہم آپ کو ہاٶسنگ بینیفٹ کے دفاتر کے نمبر بھی دے سکتے ہیں۔




