میں جہاں رہتا ہوں وہاں مجھے سماج مخالف طرز عمل سے متعلقہ مسائل کے تعلق سے ایک شکایت ہے
اگر آپ نے پہلی بار اس کی رپورٹ کی ہے تو آپ کو اپنے ہاؤسنگ افسر سے بات کرنے کی ضرورت ہوگی جو تمام تفصیلات کو ریکارڈ کرے گا اور آپ کو بتائے گا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔
برائے مہربانی "تکلیف دہ چیز سے نمٹنا " نام کے ہمارے کتابچہ کی ایک نقل طلب کریں یا پھر آپ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے ہاؤسنگ افسر سے پہلے ہی بات کر چکے ہیں اور یہ ایک جاری مسئلہ ہے تو آپ سماج مخالف طرز عمل سے متعلقہ ہماری ماہر ٹیم کے حوالے کئے جاسکتے ہیں۔
برائے مہربانی نوٹ کریں کہ اب آپ عام کام کے گھنٹوں کے علاوہ یا چھٹی کے دنوں میں بھی 0845 5436415 پر فون کرکے اینٹی سوشل بیہیویر (غیر سماجی رویہ) کو حالات کی رپورٹ کرسکتے ہیں- یہ ہیلپ لائن چیون ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے جانب سے سائٹیکس/اوربس کے ذریعے چلائی جارہی ہے-
اگر شکایت نسلی ہراسانی، جرم نفرت کی کسی دیگر صورت یا گھریلو تشدد سے متعلق ہے تو پہلی ہی بار میں معاملہ کو سماج مخالف طرز عمل کی ٹیم کے کسی ممبر یا اس میں ناکامی کی صورت میں ایریا منیجر یا ہاؤسنگ افسر کے حوالے کیا جانا چاہئے۔ ہم ایک پالیسی رکھتے ہیں جو کہتی ہے کہ ہم اس قسم کی شکایات کی تحقیق کا آغاز ایام کار کے ایک دن کے اندر اندر کریں۔




