مجھے یقین ہے کہ مجھے نسلی طور پر پریشان کیا جا رہا ہے برائے مہربانی کیا آپ مدد کریں گے؟
اگر شکایت نسلی پریشانی، نفرت پر مبنی جرائم کی دوسری شکل، یا گھریلو تشدد میں سے ایک ہے، تو مقدمہ فوری طور پر بھیجا جانا چاہئیے، پہلے واقعہ میں غیر-سماجی روئیے کی ٹیم کے رکن کو یا ناکامی کے بعد ایریا مینیجر یا ہاٶسنگ آفیسر کو۔ ہماری ایک پالیسی ہے جو بیان کرتی ہے کہ ہم ایسی شکایت کی تفتیش ایک یوم کار کے اندر شروع کر دیں گے۔
ہم کسی رازداری کے مسائل کا احترام بھی کریں گے جو آپ رکھتے ہیں۔ اگر آپ ہماری غیر – سماجی روئیے کی پالیسی کی نقل دیکھنا چاہتے ہیں، تو برائے مہربانی ہماری کسٹمر سروسز ٹیم سے رابطہ کریں جو آپ کو بخوشی نقل بھیج دے گی – ٹیلی فون 08452701088۔ ہم ترجمانی کی سہولیات کا بندوبست کر سکتے ہیں اگر آپ کو ان کی ضرورت ہے۔
برائے مہربانی “Dealing with Racial Harassment” کہلانے والے ہمارے لیف لیٹ کی نقل کے لیے درخواست کریں
ہم آپ کو دوسری تنظیموں کے نمبر بھی دے سکتے ہیں جو ممکن ہے مدد کرنے کے قابل ہوں۔




