معاونتیں اور مطابقتیں
ہم موجودہ کرائے داروں کے لیے معاونتوں اور مطابقتوں کی ذمہ داری لیتے ہیں کیونکہ ہم اسے کرائے دار کے اطمینان کے لیے ایک انتہائی مثبت حصے کے طور پر دیکھتے ہیں اور لوگوں کی مدد کر رہے ہیں کہ اپنے گھر میں زیادہ عرصے تک ٹھہریں۔
تاہم، اس سروس کے لیے طلب زیادہ ہے اور فہرست منتظرین پر عمل ہوتا ہے۔ یہ تاریخ کی ترتیب میں کام کرتی ہے اور درخواستگذاروں کی باری آنے پر بذریعہ خط انہیں اطلاع دی جائے گی۔
اگر آپ معاونتوں اور مطابقتوں سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر برائے مہربانی ہمیں بتائیں۔ ہم اپنی مطابقتوں کی ٹیم تک آپ کی تفصیلات پہنچا دیں گے اور وہاں کا عملہ فہرستِ منتظرین کے متعلق آپ کو بتانے کے لیے آپ سے رابطہ کرے گا۔
یہ مددگار ہو گا اگر آپ کوئی تائیدی طبی ثبوت ڈاکٹر، آکوپیشنل ٹھیراپسٹ، سوشل ورکر، یا دوسرے متعلقہ پیشے کی طرف سے بھی بھیج سکیں۔
اگر آپ کو مطابقت کے لیے انتہائی ضروری اور فوری ضرورت ہے تو پھر اس پر غور کیا جا سکتا ہے لیکن اس کی تائید کے لیے طبی ثبوت کی ضرورت ہو گی۔
تمام کام ایک منظور شدہ تنصیب کار کے ساتھ شراکت میں کیا جاتا ہے۔
ہم درخواستگذاروں کی مدد بھی کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مقامی کونسل کو گرانٹ (معذوری کی سہولیات کی گرانٹ) کے لیے کہا ہے۔ برائے مہربانی مزید جاننے کے لیے 08452701088 پر ہم سے رابطہ کریں۔




