اگر میں اپنی پراپرٹی کو بہتر بنانے کے لیے اجازت چاہتا ہوں تو میں کیا کروں؟
اگر آپ اپنے گھر کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، تو برائے مہربانی جو کام آپ کرنا چاہتے ہیں اس کی مختصر تفصیل ہمیں بھیجیں۔ ہمارا پراپرٹی سروسز کا محکمہ جو کام آپ کرنا چاہتے ہیں اس کا جائزہ لے گا اور چیزوں پر غور کرے گا جیسے، کہ آیا یہ پراپرٹی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، کہ یہ حفاظتی تشویش کا باعث نہیں بنتا ہے اور یہ کہ یہ مستند لوگوں کے ذریعے کروایا جائے گا۔ ہم تب آپ کو بتانے کے لیے لکھیں گے کہ آیا آپ کو اجازت عطا کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ اہم تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں، تو اس کا امکان ہے کہ ہم منصوبے کا خاکہ اور دوسری تفصیلات طلب کریں گے۔
بہتری کرنے سے کرائے کے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے، لیکن ہم آپ کی درخواست کے بعد آپ کو اس کے متعلق تفصیلات دیں گے۔
اگر آپ کوئی معلومات فراہم کرنے سے پہلے اس کے متعلق کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں، تو برائے مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔




