جب میں اپنا درخواست فارم آپ کو بھیجتا ہوں تو کیا ہوتا ہے؟
آپ کے پاس آن لائن درخواست مکمل کرنے یا 0845 270 1088 پر ہم سے رابطہ کرنے کا متبادل موجود ہے اور پھر ہم آپ کو اس وقت دوبارہ کال کریں گے جب آپ کے پاس سہولت کے ساتھ فارم کو مکمل کرنے وقت ہوگا، آپ فارم کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا ہم آپ کو بذریعہ ڈاک اس کی ایک کاپی بھیج سکتے ہیں- برائے مہربانی اس بات کو یاد رکھیں کہ آپ اسکیم کے لیے صرف وہیں درخواست دینے کے اہل ہیں جہاں پر ویٹنگ لسٹ کھلی ہو- اس معلومات کے ساتھ ہماری املاک فہرست آپ کو مہیا کرائی جائیں گی- جب بھی خالی جگہ ہوتی ہے
ہم اپنی ویٹنگ لسٹ کا جائزہ لیتے ہیں- آپ کا فارم فارم ملنے کے بعد ہم آپ کو ایک خط بھیجیں گے کہ آیا آپ کو ہماری ویٹنگ لسٹ پر منظور کیا جاسکتا ہے- یہ خط آپ کو اس علاقے کے بارے میں بھی بتائے گا جس کے لیے آپ نے اندراج کیا ہے اور اس کے لیے ہمارے رابطہ تفصیل بھی مہیا کرائے گا-
آپ کو 7 دنوں کے اندر وصولی کی رسید موصول ہو جانی چاہئیے۔ ہماری طرف سے اپنا خط موصول ہونے پر آپ پھر پر اعتماد ہو سکتے ہیں کہ آپ کی درخواست ہمارے سسٹم پر ہے۔
اگر آپ کا ارادہ بدل جاتا ہے تو برائے مہربانی ہمیں مطلع کریں-




