‘پوائنٹس’ (points) کیا ہیں – ان کا شمار کیسے کیا جاتا ہے؟
اگر آپ دوبارہ رہائش گاہ کی فراہمی کے لیے فوری ضرورت رکھتے ہیں تو آپ زیادہ پوائنٹس حاصل کرتے ہیں۔ آپ بھی زیادہ پوائنٹس حاصل کرتے ہیں اگر آپ ایک مخصوص علاقے کے اندر رہائش پذیر ہونے کے لیے ایک اچھا اور معقول جواز رکھتے ہیں۔ اس لئے جو لوگ فوری ضرورت اور مخصوص علاقے میں ہونے کا خاص جواز نہیں رکھتے ہیں اتنے زیادہ پوائنٹس نہیں وصول کرتے ہیں۔ اگر دو درخواست گذار پوائنٹس کی ایک جتنی تعداد رکھتے ہیں تو ہم اس درخواست گذار کا انتخاب کریں گے جو ہماری فہرست پر زیادہ لمبے عرصے تک رہ چکا ہے۔
اگر آپ کی کوئی خصوصی ضروریات ہیں جیسے شدید طبی ضرورتیں، تشدد، اذیت سے پیچھا چھڑانے یا مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے تو ہمیں بتائیں کیونکہ خاص حالات کے لیے ہم پراپرٹی کی محدود تعداد کرائے پر دینے کے قابل ہیں۔




